Saturday, May 31, 2025, 5:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی فورسز کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے: سینیٹ میں قرارداد منظور

پاکستانی فورسز کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے: سینیٹ میں قرارداد منظور

تحریک انصاف کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹربہرمند خان تنگی نے قرارداد پیش کی

سینیٹ نے فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد منظور کرلی۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹربہرمند خان تنگی نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں، دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔

banner

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپاک فوج کےخلاف بدنیتی پرمبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے اور فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔

ایوان نے سینیٹربہرمند خان تنگی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024