103
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ڈبلن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کا ڈبلن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور حصہ لیا جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی آئرلینڈ کا ویزا ملنے کے بعد آئر لینڈ چلے اور وہ دوسرے، تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
