پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان میں یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے۔
نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرے ورچوئل جلسے کا آغاز کیا تو انٹرنیٹ کی فرہمی میں تعطل آیا۔
⚠️ Confirmed: Live metrics show a nation-scale disruption to social media platforms across #Pakistan, including X/Twitter, Facebook, Instagram and YouTube; the incident comes as persecuted former PM Imran Khan's party, PTI, launches its election fundraising telethon pic.twitter.com/QIBGcxGty3
— NetBlocks (@netblocks) January 7, 2024
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرنیٹ میں تعطل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.
— PTA (@PTAofficialpk) January 20, 2024
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ ہفتہ کی شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔