Tuesday, March 18, 2025, 12:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے حوالے سے انڈین وزیراعظم کا بیان گمراہ کُن اور یکطرفہ ہے: دفترِ خارجہ

پاکستان کے حوالے سے انڈین وزیراعظم کا بیان گمراہ کُن اور یکطرفہ ہے: دفترِ خارجہ

امن کو فروغ دینے کی ہر کوشش کا جواب پاکستان نے دشمنی اور دھوکے سے دی: مودی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یکطرفہ ہے اور انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سات دہائیوں سے حل طلب جموں و کشمیر کے تنازعے کا ذکر نہیں کیا۔

پیر کی رات اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے انڈین وزیراعظم کے امریکی پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ کی گئی گفتگو پر کہا کہ انڈیا نے تنازعے کے حل کے لیے اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام کو یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انڈیا کی ’مظلومیت کی فرضی داستان پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اُس کے غیرقانونی طور پر ریاستی سرپرستی میں جبر میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتی۔ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے انڈیا کو دوسرے ملکوں کے علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے اپنے ریکارڈ پر غور کرنا چاہیے۔‘

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کی ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام انڈیا کے سخت رویے اور تسلط پسندانہ عزائم کی وجہ سے یرغمال ہے۔

banner

دفتر خارجہ کے مطابق ’انڈیا سے پیدا ہونے والا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے جو امن اور تعاون کے امکانات کو ختم کرتا ہے۔ اس سلسلے کو بند کیا جانا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کے ملک کی ’امن کو فروغ دینے کی ہر نیک نیتی سے کی گئی کوشش کا جواب پاکستان نے دشمنی اور دھوکے سے دیا۔‘

تاہم انڈین وزیراعظم مودی نے مستقبل میں پاکستان سے پُرامن تعلقات کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ’ہمیں پوری امید ہے کہ اُن پر دانشمندی غالب آئے گی اور وہ امن کا راستہ منتخب کریں گے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024