Thursday, September 19, 2024, 5:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیوٹن کیلئے پیغام ہے ہم یوکرین کیساتھ کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے: امریکی صدر

پیوٹن کیلئے پیغام ہے ہم یوکرین کیساتھ کھڑے ہیں، ہار نہیں مانیں گے: امریکی صدر

یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہار نہیں مانیں گے۔

اپنے آخری اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے سب سے پہلے یوکرین جنگ پر بات کی اور کہا کہ یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرکے یورپ اور یورپ سے باہر افراتفری پیدا کی ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو ہتھیار دے تو وہ اپنا دفاع کر سکتا ہے۔

banner

ان کا کہنا تھا امریکہ اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، یوکرین کے بارے میں پیوٹن کو میرا پیغام سادہ سا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

امریکی صدر نے اپنی حکومت کے کارناموں کی تفصیلات بھی بتائیں اور ارکان کانگریس اور اپنے دور اقتدار میں حوصلہ افزائی کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا جب اقتدار ملا تو معیشت تباہی کے دہانے پر تھی، کورونا وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا اور معیشت کو مستحکم کیا، تین سال میں ڈیڑھ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں کو جمہوریت پر حملے کیلئے اکسایا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا سیاسی افراتفری کیلئے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی الیکشن نومبر 2024 میں شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024