Thursday, November 21, 2024, 7:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی، 10 لاکھ افراد بے گھر

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی، 10 لاکھ افراد بے گھر

92 مقامات پر لگی آگ کے باعث 14ہزار مکانات راکھ کا ڈھیر

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 112 ہوگئی۔

آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی،جنوبی حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، چلی میں 92 مقامات پر لگی آگ کے باعث14ہزار مکانات کو نقصان پہنچ چکاہے۔

چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے اموات کے بعد آج سےدو روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

آگ سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 10لاکھ افراد بےگھر ہوگئے۔

banner

چلی کے صدر گیبریل بورک نے ٹی وی پر خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

فائر حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے 40 مقامات پر آگ پر قابو پالیا ہے اور 29 مقامات پر کام جاری ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی آگ پر قابوپانے کی کوششیں جاری ہیں۔

چلی کے مختلف مقامات میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث جنگلات میں آگ لگی اور سلسلے میں اب تک ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس شخص پر الزام ہے کہ وہ ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا جس دوران حادثاتی طور پر آگ پھیل کر قریبی گھاس کے میدان تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024