Thursday, October 17, 2024, 11:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کی قیادت میں الفتح، حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کے اختلافات ختم

چین کی قیادت میں الفتح، حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں کے اختلافات ختم

فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات، الفتح اور حماس سمیت 14 مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا

فلسطینی دھڑے غزہ پر حکومت کے لیے ایک ’عبوری قومی مفاہمتی حکومت‘ کے قیام پر متفق ہوگئے۔

فلسطینی اتحاد کو مضبوط بنانے کے بیجنگ اعلامیے پر دستخط کردیئے جس کے مطابق فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا گیا۔

یجنگ میں الفتح اور حماس سمیت 14 مختلف سیاسی اور مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں میں مذاکرات 21 سے 23 جولائی تک جاری رہے۔

banner

چین نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمتی مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ فتح اور حماس کے درمیان مسائل پر شدید اختلافات کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ 2007 سے سیاسی طور پر منقسم ہیں۔

تاہم دونوں جماعتوں کے مقاصد ایک جیسے ہیں، جو 1967 کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل ہے، لیکن وہ اسرائیل کے بارے میں اپنے رویے پر منقسم ہیں، الفتح مسلح مزاحمت کے بجائے پرامن مذاکرات کی حامی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024