Monday, June 2, 2025, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

چین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

دھماکہ صوبہ شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع یوڈاؤ کیمیکل پلانٹ میں ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے مشرقی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ دوپہر 12 بجے کے قریب صوبہ شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع یوڈاؤ کیمیکل پلانٹ میں ہوا، جو بیجنگ سے تقریباً 450 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

بیجنگ کے اخبار ’سن جنگ باؤ‘ کی نشر کردہ ویڈیوز میں ایک بہت بڑا دھوئیں کا بادل آسمان کی طرف بلند ہوتا نظر آیا، صنعتی علاقے میں آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دی اور کئی دکانوں کی کھڑکیاں دھماکے کی شدت سے ٹوٹ گئیں.

banner

 شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک، 6 لاپتا اور 19 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ویڈیوز میں ایک سڑک پر بکھرا ملبہ، ایک گاڑی کی ٹوٹی ونڈ اسکرین اور پس منظر میں گہرے نارنجی شعلے تنصیبات کو نگلتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے بیان کے مطابق ہنگامی امدادی اداروں نے جائے وقوع پر 55 گاڑیاں اور 232 امدادی کارکن روانہ کیے۔

یوڈاؤ کیمیکل کم زہریلی کیڑے مار ادویات تیار کرتی ہے جبکہ 47 ہیکٹر (116 ایکڑ) پر محیط اس فیکٹری میں تقریباً 300 افراد ملازمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024