انڈین فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
انڈین فوج کے وائٹ نائٹ کور نے کہا کہ فوجی فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوا تھا جو دوران علاج دم توڑ گدیا۔
فوج نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر ’دہشت گردوں کو ختم کرنے‘ کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان یہ جھڑپ سری نگر سے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع کشتواڑ میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں یہ تشدد جنگ بندی کے بعد کا پہلا واقعہ نہیں، کیونکہ 13 مئی کو ہونے والی ایک اور جھڑپ میں تین مشتبہ جنگجو مارے گئے تھے۔