Tuesday, November 12, 2024, 8:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کو بڑا دھچکا، لبرل پارٹی اہم سیٹ ہارگئی

کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کو بڑا دھچکا، لبرل پارٹی اہم سیٹ ہارگئی

ٹورونٹو کی سینٹ پال سیٹ 30 سال سے لبرل پارٹی کے پاس تھی، کنزرویٹیو امیدوار 590 ووٹوں سے جیت پایا

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ضمنی الیکشن میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

ٹورنٹو سینٹ پال سیٹ پر لبرل پارٹی کنزرویٹوز سے ہارگئی۔ یہ سیٹ تیس سال سے زیادہ مدت تک لبرل پارٹی کے پاس رہی۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ وہ نہیں جو وہ چاہتے تھے۔ پوری ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض اندازے غلط ثابت ہوئے اور اُن کی ٹیم نے معاملات کو آسان لیا۔

لبرل پارٹی کی لیزلی چرچ کو کنزرویٹوز کے ڈان اسٹیورٹ نے 590 ووٹوں سے شکست دی۔

banner

یہ کانٹے کا مقابلہ تھا اور اس کے لیے انتخابی مہم بھی بہت زور و شور سے چلائی گئی۔ لبرل پارٹی کے لیے اس سیٹ کو بچانا وقار کا مسئلہ تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹ کے نتیجہ جسٹن ٹروڈو کی مجموعی پوزیشن اور لبرل پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی پر اثر انداز ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024