107
روس نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ اسود میں اس کے جنگی جہاز کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
روس کے زیر قبضہ علاقے کریمیا میں فیوڈوسیا کے مقام پر بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے میں 6 عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔
میزائل حملے سے بحری جنگی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
