Wednesday, November 13, 2024, 3:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا فوجی تقریب پر راکٹ حملہ، روسی اداکارہ ہلاک

یوکرین کا فوجی تقریب پر راکٹ حملہ، روسی اداکارہ ہلاک

حملے میں 20 روسی فوجی ہلاک ہوئے، یوکرینی حکام کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے فوجی تقریب پر راکٹ حملے میں روسی اداکارہ ہلاک ہوگئی۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 روسی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

روسی اداکارہ، کوریوگرافر اور ہدایت کارہ پولینا مینشیخ یوکرین کے جان لیوا راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئیں۔ اس بات کی تصدیق ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر یوکرین کے حملے میں امریکا کی طرف سے کیف کو فراہم کئے گئے ہمارس (HIMARS( سسٹم کا استعمال کیا گیا تاکہ پہلے چیریٹی کنسرٹ کے دوران اسٹیج کو تباہ کیا جاسکے اور پھر مدد کیلئے آنیوالے پہلے گروپ کو بھی نشانہ بنایا جاسکے۔

اطلاعات کے مطابق 40 سالہ مینشیخ لیگے آرٹس اسٹوڈیو کی سربراہ تھیں، وہ اتوار کو ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کے اسٹاروبیشیوو ضلع کے کماچوو قصبے میں روسی فوجیوں کیلئے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے گئی تھیں۔

banner

یوکرینی فوج نے کنسرٹ پر میزائل حملہ کیا تو اداکارہ بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024