Tuesday, June 10, 2025, 11:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2023 میں چین کی آبادی میں ریکارڈ کمی

2023 میں چین کی آبادی میں ریکارڈ کمی

اس سے قبل 2022 میں چین کی آبادی میں 1961 کے بعد پہلی بار کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں ایک بچہ ایک خاندان کی پالیسی کے خاتمے کے باوجود آبادی میں کمی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

چینی محکمہ شماریات کے مطابق مسلسل دوسرے سال چین کی آبادی میں ریکارڈ کمی ہوئی۔2023 میں چین کی آبادی ساڑھے 27 لاکھ افراد یا 0.2 فیصد کمی سے 1.409 ارب رہی۔

اس سے قبل 2022 میں چین کی آبادی میں 1961 کے بعد پہلی بار کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔2022 میں چین کی آبادی 8 لاکھ 50 ہزار افراد کی کمی کے ساتھ 1.41 ارب رہی تھی۔

2023 میں اموات کی تعداد 6.6 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 11 لاکھ ریکارڈ ہوئی جو 1974 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔اس کے مقابلے میں بچوں کی پیدائش 5.7 کمی کے ساتھ 90 لاکھ سے زائد رہی جو تاریخ کی کم ترین شرح ہے۔

banner

واضح رہے کہ چینی حکومت کی جانب سے کئی برسوں سے زیادہ بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ معمر آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے ممکنہ بحران کی روک تھام کی جاسکے۔

اس مقصد کے لیے جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش پر مختلف مراعات دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے مگر بیشتر جوڑے والدین بننے کے لیے تیار نہیں۔

2023 میں چین کی بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک بن گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024