Saturday, September 21, 2024, 4:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز، ووٹرز ٹرن آؤٹ میں نمایاں کمی

بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز، ووٹرز ٹرن آؤٹ میں نمایاں کمی

وزیراعظم نریند مودی کی ریاست گجرات سمیت 11 ریاستوں اور علاقوں میں ووٹنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں جاری عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

وزیراعظم نریند مودی کی ریاست گجرات سمیت 11 ریاستوں اور علاقوں میں ووٹنگ ہوئی جس میں امیدوار 93 سیٹوں کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

2019 میں ہونے والے الیکشن میں بھارتیا جنتا پارٹی نے ان 93 نشستوں میں سے 70 پر کامیابی حاصل کی تھی البتہ انہیں اس مرتبہ اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے سخت مسابقت کا سامنا ہے بالخصوص کرناٹکا اور مہاراشٹر میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران اقلیتی برادری بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

banner

انہوں نے ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کے سخت پہرے میں ووٹ کاسٹ کیا اور پھر پولنگ اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہوئے اپنے حامیوں کی جانب سے دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا جس پر بی جے پی کے حامیوں نے بھرپور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مودی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی عظیم الشان رسم میں جو کوئی بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ مبارکباد کا مستحق ہے۔

تاہم مودی کی اس اپیل کے باوجود عام انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ کم رہا اور الیکشن کمیشن کے مطابق 2019 کے مقابلے میں ٹرن آؤٹ میں 9فیصد کمی دیکھی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2019 میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 61 فیصد رہا تھا اور اس سال ٹرن آؤٹ تیسرے مرحلے میں 52 فیصد رہا۔

اس سے قبل الیکشن کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ بالترتیب 66.14 اور 66.71 فیصد رہا تھا اور یہ ٹرن آؤٹ بھی پانچ سال قبل ہونے والے الیکشن سے کم تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024