Saturday, September 21, 2024, 1:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی شہر بینگلورو میں شدید بارش، 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارتی شہر بینگلورو میں شدید بارش، 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلورو میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بینگلورو میں اتوار 2 جون کو بادل ایسے برسے کہ ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بینگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

banner

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسیات نے بینگلورو کیلئے یلو الرٹ جاری کردیا اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی بعض ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو جاری ہے اور ہیٹ اسٹروک سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024