Saturday, September 21, 2024, 12:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس اور یوکرین کے درمیان مزید 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان مزید 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

رہا قیدیوں کی مجموعی تعداد 1994 ہوگئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن اور جمہوریہ یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی نئی کارروائی مکمل کرنے کے حوالے سے ثالثی کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔

جنگی قیدیوں کے تبادلے کی نئی کوشش میں 206 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ اب تک دونوں ملکوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد 1994 تک پہنچ چکی ہے۔

امارات کی وزارت خارجہ نے موجودہ جنگی صورتحال کے چیلنجوں کے باوجود قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو کامیاب بنانے کےلیے امارات کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کی آٹھویں کوشش تھی جو رواں برس کے آغاز سے امارات کی جانب سے کی گئی جس پردونوں ممالک نے اعتماد کا اظہار کیا۔

banner

امارات اپنی ان کوششوں کو اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک یوکرین بحران کا مناسب حل تلاش نہ کرلیا جائے۔

واضح رہے امارات کی جانب سے رواں برس کے آغاز سے اب تک دوطرفہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی 7 کامیاب کوششیں کی جاچکی ہیں۔

جبکہ دسمبر 2022 میں امریکہ اورروس کے قیدیوں کی تبادلہ کا عمل ممکن ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024