Friday, October 18, 2024, 4:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرات، 2 کلومیٹر تک دھواں بلند

فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرات، 2 کلومیٹر تک دھواں بلند

ابھی تک جزیرے سے کوئی انخلاء نہیں کرایا گیا؛ حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب پہاڑ سے خارج ہونے والے دھویں کے بادل دو کلومیٹر سے زیادہ بلندی پر نظر آ رہے ہیں۔

فلپائن کے آتش فشاں و زلزلہ پیما انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ’علاقے میں تال آتش فشاں پھٹنے کے امکانات ہیں تاہم ابھی کسی قسم کے انخلاء کی ضرورت نہیں۔‘

وسطی منیلا سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع تال کا علاقہ دنیا کے سب سے چھوٹے فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور اس سے پہلے بھی علاقے میں پھیلنے والے دھوئیں نے منیلا سے فضائی سفر متاثر کیا تھا۔

فلپائن کی آتش فشاں و زلزلہ پیما ایجنسی کے چیف ٹریسیٹو باکولکول نے بتایا ہے یہ آتش فشاں تاحال جزیرے پر محدود پیمانے پر ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ مشرقی جانب کچھ راکھ تو نہیں اسی وجہ سے ابھی تک کوئی جزیرے سے کوئی انخلاء نہیں کرایا گیا۔

banner

انہوں نے مزید بتایا ’آتش فشانی کی پیمائش کے آلے پر انتباہی سطح سب سے کم ہے اور فوری طور پر زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

آتش فشاں علاقے سے 311 میٹر دور تک موجود ہونے پر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے

1911 میں آتش فشاں کے پھٹنے سے 1300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوری 2021 میں گیس اور بھاپ کے ایک کلومیٹر اونچے ہوتے ہوئے بادل پھیلنے کے باعث ہزاروں افراد کو علاقے سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024