Friday, March 14, 2025, 2:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

پیٹ کی بڑی سرجری کے دوران کینسر کا انکشاف ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

banner

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کیموتھراپی جاری ہے میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔
کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی ،تب سے انکی طبی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں سوشل میڈیا پرمسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024