107
چین کے وسطی صوبے جیانگسی کے شہر گوئیسی میں چاقو بردار 45 سالہ خاتون نے ایک پرائمری اسکول میں اندر گھس کر بچوں اور اساتذہ پر حملہ کردیا۔
خاتون نے پھل کاٹنے والے چاقو سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال پہنچ کر دو زخمیوں نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے زیر حراست خاتون کی شناخت عرفیت ’’پان‘‘ کے نام سے ظاہر کی ہے، تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اب تک واقعے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
