103
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لیےکیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔
