Thursday, January 2, 2025, 3:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

لکڑی کی کشتی میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

نائیجیرا میں کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے۔

کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے بعد سے اب تک 100 افراد لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی مگر جب کشتی روانہ ہوئی تو اس پر 300 لوگ سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار افراد ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جارہے تھے۔

banner

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی حکام نے 150 افراد کو ریسکیو بھی کیا لیکن100 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لوکل کونسل کے ایک رہنما نے 60 افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024