Thursday, December 26, 2024, 8:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں اسرائیل کے لیے فوجی سامان لے جانے والا جہاز روکنے کی درخواست

جرمنی میں اسرائیل کے لیے فوجی سامان لے جانے والا جہاز روکنے کی درخواست

دھماکہ خیز مواد کی 150 میٹرک ٹن کھیپ روکنے کی اپیل دائر

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی میں انسانی حقوق کے وکلا نے برلن کی ایک عدالت میں کارگو جہاز ایم وی کتھرن پر فوجی معیار کے دھماکہ خیز مواد کی 150 میٹرک ٹن کھیپ روکنے کی اپیل دائر کی ہے۔

وکلا کے بقول یہ کارگو جہاز اسرائیل کے سب سے بڑی دفاعی کنٹریکٹر کو فراہم کیا جانا ہے۔

یورپی لیگل سپورٹ سینٹر نے کہا کہ یہ اپیل غزہ سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں نے دائر کی، جس میں دلیل دی گئی کہ بنیادی طور پر آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مواد کی کھیپ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے لیے گولہ بارود میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

ایم وی کیتھرین کی مالک کپمنی لوبیکا میریننے کہا ہے کہ اسرائیل میں کسی بندرگاہ پر رکنا، اس جہاز کے شیڈول میں کبھی شامل نہیں تھا، اور حال ہی میں اس نے اپنا سامان اتارا ہے، جس کی اصل منزل، مونٹینیگرو تھی، مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ سامان کہاں اتارا گیا۔

banner

معاہدے کی وجوہات کی بنا پر کمپنی نے کارگو کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کر دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی اور یورپی یونین کے ضوابط کی مکمل تعمیل کی ہے، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کسی بھی آپریشن سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024