2
برازیل میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے ہائی وے پر ٹائرپھٹنے کے بعد مسافر بس بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
بدقسمت مسافر بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 45 مسافر سوار تھے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ٹرک کے نیچے دب جانے والی کار میں سوار 3 مسافر بھی معجزانہ طوف پر بچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور کی جان بھی بچ گئی۔