فرانس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مدد فراہم کرتے ہوئے میراج 2000-5 لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کردی ہے۔
لی کورنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کہا ہے کہ آج فرانس میں یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے کئی مہینوں کے وقفے کے بعد پہلے طیارے یوکرین پہنچے ہیں۔ انہوں نے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ طیارے یوکرین کی فضائی حدود کے دفاع میں حصہ لیں گے۔
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے جون 2024 میں فرانس کے یہ جنگی طیارے بھیجنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے یوکرین کے پائلٹ اور تکنیکی ماہرین فرانس میں اس طیارے کی تربیت لے رہے تھے۔
لوکورنو نے اکتوبر میں وضاحت کی تھی کہ اس میں اب فضائی حملے کرنے کے لیے فضا سے زمین پرمار کرنے والا جنگی سازوسامان اور روسی جیمنگ کے خلاف مزاحمت کے لیے الیکٹرانک وارفیئر ڈیفنس شامل ہیں۔
فرانس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر پوتین کو یوکرین میں اپنے مقاصد کے حصول سے روکنے کے لیے کام کرے گا۔