109
روس نے نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر تھری سے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو فائر کرنا ریاستی ٹیسٹ کا حتمی عنصر ہے، جس کے بعد بحریہ میں کروزر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ بلاوا میزائل کی لمبائی 12میٹر ہے رینج تقریباً 8,000 کلومیٹر اور یہ 6 جوہری وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔
