Saturday, October 19, 2024, 4:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کورونا کی نئی قسم جے این ون سے بھارت میں الرٹ ،ریاست کرناٹک نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

کورونا کی نئی قسم جے این ون سے بھارت میں الرٹ ،ریاست کرناٹک نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

شہریوں کو ماسک لگانے، ویکسین لینے اور سماجی فاصلہ رکھنے کا مشورہ

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی وزارتِ صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ جے این ون کے بارے میں بدحواس نہ ہوں مگر ریاستی اقدامات لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں۔

کرناٹک میں جے این ون سے تین اموات واقع ہوچکی ہیں۔

جے این ون کے درجنوں کیس سامنے آمنے پر وزارتِ صحت نے ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ ماسک لگائیں، ویکسین لیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔

کرناٹک کی حکومت نے لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ علامات نمایاں ہوں تو خود کو گھر میں الگ تھلگ رکھیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔

banner

بھارت میں جے این ون کا پہلا کیس جنوبی ریاست کیرالا میں سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ جے این ون اب تک کم و بیش 45 ممالک میں نمودار ہوچکا ہے۔ ان میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، چین اور چند یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ چین کے کئی شہروں میں لوگ پراسرار قسم کے بخار میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

متعدد ریاستوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اگر اپنے بچوں میں کورونا وائرس کی معمولی سی بھی علامات محسوس کریں تو انہیں اسکول بھیجنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024