Thursday, September 19, 2024, 11:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

چین نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

کیس کم ہونے پر بھی چینی حکومت خطرہ مول لینے کو تیار نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو غیر معمولی احتیاط برتنا پڑے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بہت پیمانے پر سر اٹھا سکتی ہے۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحتِ عامہ کے حکام نے ماہِ رواں کے اواخر میں چین کے متعدد علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چین میں انفکیشن کے کیس بتدریج کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی صحتِ عامہ کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں انفیکشن کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی محتاط رہنا پڑے گا۔ ملک کے طول عرض میں کورونا کے کیس بہت کم ہیں۔ بیشتر انفلوئنزا کے ہیں۔

banner

نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن میں چائنا نیشنل انفلوئنزا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ ڈایان کہتے ہیں کہ چین کے تعدد شہروں میں جے این ون کے کیس بڑھے ہیں تاہم کورونا وائرس کے دیگر تمام ویریئنٹس کے کیس کم ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024