Sunday, December 22, 2024, 8:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ تھا : نیٹ بلاکس

پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ تھا : نیٹ بلاکس

انٹرنیٹ میں تعطل تکنیکی خرابی سے آیا، پی ٹی اے نے وضاحت کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان میں یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے۔

نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرے ورچوئل جلسے کا آغاز کیا تو انٹرنیٹ کی فرہمی میں تعطل آیا۔

banner

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرنیٹ میں تعطل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ ہفتہ کی شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024