Sunday, December 22, 2024, 7:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

شاہ چارلس کی کچھ ذمہ داریاں ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے سنبھال لیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے کنگ چارلس میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے بیان میں کینسر کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن محل کے ایک بیان کے مطابق کنگ چارلس نے پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کروایا تھا۔
بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس ’اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت ہیں اور جلد از جلد اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے واپس آنے کے منتظر ہیں

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس جلد از جلد اپنی مصروفیات کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں۔

شاہ چارلس کی کچھ ذمہ داریاں ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے سنبھال لی ہیں۔ جب کہ ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی بھی جلد برطانیہ پہنچنے کا امکان ہے۔

banner

برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس سوم کے کینسر کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہی ہو گئی ہے اور پوری قوم کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہماری نیک خواہشات ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ یہ شکر ہے کہ مرض کی ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص ہو گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024