Thursday, December 26, 2024, 8:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،درجنوں ہلاکتیں

آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،درجنوں ہلاکتیں

طیارے سے 25 مسافر بچ نکلنے میں کامیاب؛ 67 افراد سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے نیچے کی طرف آتے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، طیارے کے تباہ ہوتے ہیں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔

banner

حکام کے مطابق دھند کے باعث روٹ تبدیل کیا گیا تھا اور حادثے سے قبل طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جس میں سے 25 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

قازق حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں زخمی 27 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔ااا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024