محمد البشیر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کیا ہے کہ انہیں شام کی عبوری حکومت کا نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے شام میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد البشیر کو عبوری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
محمد البشیر یکم مارچ 2025 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
محمد البشیر کو ملک کی قیادت ایک ایسے وقت میں سونپ دی گئی ہے جب شام کو پیچیدہ سیاسی اور انسانی چیلینجز کا سامنا ہے۔
محمد البشیر 1983 میں شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں پیدا ہوئے۔ اس سال جنوری میں انہیں ادلب میں نام نہاد شامی سالویشن حکومت (ایس ایس جی) کا سربراہ نامزد کیا گیا۔
اس تقرر سے قبل البشیر 2022 سے 2023 تک ایس ایس جی کے ترقیاتی اور انسانی امور کے وزیر رہے۔
وہ شامی گیس کمپنی کے سابق ملازم ہیں اور ان کے پاس انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ شریعت اور قانون کی ڈگریاں بھی ہیں۔
2024
کے آغاز میں جنرل شوریٰ کونسل نے اپنی ساتویں مدت کے لیے محمد البشیر کو وزارتی کونسل کی قیادت کے لیے منتخب کیا جس کے لیے ان پر اکثریتی ووٹ کے ساتھ اعتماد کا اظہار کیا گیا۔