Thursday, November 21, 2024, 3:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست

پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 200 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

تین ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جمعے کو ملتان میں پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور انگلینڈ کے لیے ہدف کھڑا کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 200 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اسپنر ابرار احمد بخار کے باعث اسپتال میں ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے جس کی وجہ سے نویں وکٹ گرنے کے بعد ہی میچ کا اختتام ہوگیا۔

banner

پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز سکور کرنے کے باجود پاکستان کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 65 رنز درکار تھے۔

انگلش ٹیم نے چوتھے روز کے دوسرے سیشن میں اپنی پہلی اننگز 823 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرڈ کر دی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے ٹیسٹ میں تیز ترین ٹرپل سینچری سکور کی۔ انہوں نے جو روٹ کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی 454 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔
روٹ ڈبل سینچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے اور اُس کے تین بلے بازوں نے سینچریاں سکور کی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024