Thursday, December 26, 2024, 8:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا ریپ مجرمان کے لئے سزائے موت کا وعدہ

ٹرمپ کا ریپ مجرمان کے لئے سزائے موت کا وعدہ

بائیڈن نے 37 بدترین مجرمان کی سزا میں کمی کی؛ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قتل، جنسی زیادتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے لیے سزائے موت کے نفاذ کا اشارہ دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ اپنے بیان میں اپنے دوسرے دورِ حکومت میں سزائے موت کے نفاذ کو مزید بڑھانے کا وعدہ کیا ہے

انھؤں نے کہا ہے کہ وہ “ریپ کرنے والوں، قاتلوں، اور درندوں” کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی وہ محکمہ انصاف کو سزائے موت کے مقدمات کی پیروی تیز تر کرنے کی ہدایت دیں گے تاکہ امریکی خاندانوں اور بچوں کو پرتشدد ریپ کرنے والوں، قاتلوں اور درندوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

banner

ٹرمپ نے مزید کہا “ہم دوبارہ ایک قانون اور نظم و ضبط والی قوم بنیں گے!”

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جوبائیڈن نے 37 بدترین مجرمان کی سزا میں کمی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان قیدیوں کے جرائم سن کر یقین نہیں آتا کہ جوبائیڈن نے ایسا کیوں کیا، اس طرح متاثرین کے رشتہ داروں کو مزید صدمہ پہنچے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز صدر بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے دورِ حکومت میں ٹرمپ نے تقریباً 20 سال کے وقفے کے بعد وفاقی سطح پر سزائے موت کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور 13 افراد کی پھانسی پر عملدرآمد کرایا۔ یہ تعداد جدید تاریخ کے کسی بھی صدر سے زیادہ تھی۔

اگرچہ امریکہ میں قتل جیسے جرائم کی سزا کے طور پر سزائے موت کے حق میں عوامی حمایت موجود ہے، لیکن وہ حمایت کئی دہائیوں میں اپنے کم ترین نقطے پر پہنچ چکی ہے، جو 1994 میں 80 فیصد تھی اور 2024 میں 53 فیصد تک پہنچ گئی ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024