امریکی ریاست واشنگٹن میں صدارتی الیکشن کے دوران ممکنہ تشدد سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈز کو ’اسٹینڈ بائی‘ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ریاست واشنگٹن کے گورنر نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق ممکنہ تشدد کے بارے میں معلومات اور خدشات کے بعد نیشنل گارڈ کے کچھ ارکان کو اسٹینڈ بائی رہنے کے لیے متحرک کر رہے ہیں
گورنر جے انسلی نے کہا عام انتخابات سے متعلق تشدد یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے امکان سے متعلق عمومی اور مخصوص معلومات اور خدشات کی بنیاد پر میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہم جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں‘
انسلی کے مطابق وینکوور شہر میں ڈراپ باکس میں آگ لگانے والے آلے کے استعمال سے سینکڑوں بیلٹس کو نقصان پہنچا یا ضائع کر دیا گیا۔
واشنگٹن اُن دو ریاستوں میں سے ایک تھی جہاں ہفتے کے شروع میں بیلٹ باکسز کو آگ لگائی گئی تھی۔
فلوریڈا یونیورسٹی کی الیکشن لیب کے مطابق قبل از وقت ووٹنگ کے دروران یہاں 20 لاکھ سے زیادہ شہری پہلے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔
امریکہ میں صدارتی الیکشن دو دن بعد پانچ نومبر کو منعقد ہو رہے ہیں جہاں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
