Friday, November 22, 2024, 8:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا میں بیٹری فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق

جنوبی کوریا میں بیٹری فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق

اکیس مزدور تاحال لاپتہ ہیں ؛ ریسکیو حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا میں ایک بیٹری فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد بیس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والی ٹیم کے ایک رکن کم جن ینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “فی الحال اکیس مزدور لاپتہ ہیں۔ ہم کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ رابطوں کے ذریعے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ابھی تک متاثرہ فیکٹری میں داخل ہونے اور امدادی کارروائیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ہم ایسا کریں گے”۔

آگ سیئول کے جنوب میں ہواسیونگ میں جنوبی کوریا کی کمپنی ایریسل کی ملکیت لیتھیم بیٹری فیکٹری میں لگی۔

banner

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مقامی حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ آتش زدگی کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو پر توجہ دینے کے لیے تمام دستیاب اہلکاروں اور آلات کو متحرک کریں”۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024