دہشت گرد تنظیم جیش العدل کی جانب سے ایران کے صوبے سیستان میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے دو حملوں میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے گیارہ سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ایران کے صوبے سیستان کے دو قصبوں چاہ بہار اور راسک میں جیش العدل گروپ کے جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں میں 16 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
پاکستان کے پورٹ سٹی گوادر سے متصل ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں پاس دارانِ انقلاب کے دفاتر پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمد علی نے سرکاری ٹی وی بتایا کہ دہشت گرد چاہ بہار اور راسک میں پاس دارانِ انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ حملوں میں 11 اہلکار اور افسر زخمی ہوئے۔ حملے سنی اکثریت والے علاقوں میں کیے گئے ہیں۔
جن علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں وہ پاکستان اور افغانستان سے متصل ہیں۔