Sunday, April 20, 2025, 5:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ کا نسلی اور امتیازی سلوک کیخلاف گوگل پر مقدمہ

سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ کا نسلی اور امتیازی سلوک کیخلاف گوگل پر مقدمہ

گوگل نے بطور کامیابی کی داستان کے طور پیش کیا اور ہمدردیاں سمیٹیں : جالون ہال

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل پر مقدمہ کرنے والی ملازمہ جالون ہال نے الزام عائد کیا کہ ان کو ’’کامیابی کے سفر کی کہانی‘‘ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے باوجود ان سے کیے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا بلکہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔

سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ جالون ہال نے نسلی اور معذوری کے امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

سیاہ فام جالون ہال نے کہا کہ مجھے دنیا کے سامنے گوگل نے بطور کامیابی کی داستان کے طور پیش کیا اور ہمدردیاں سمیٹیں لیکن ملازمت کے دوران مجھے نسلی تعصب سے بھرے کام کے مخالف ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔

جالون ہال نے یہ الزام بھی لگایا کہ گوگل اشاروں کی زبان کے مترجم کی مدد کے اپنے وعدے سے پھر گیا۔ میرا کام یوٹیوب میں بچوں کی حفاظت کے ضوابط کے لیے مواد کا جائزہ لینا تھا لیکن مجھے مترجم فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

banner

جالون ہال کے بقول یوٹیوب ویڈیو مواد کو مؤثر طریقے سے سمجھنے سے قاصر ہوں جس سے میری کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے اور ایسا ہی رہا تو میں اپنے کیریئر میں ترقی نہیں کر پاؤں گی۔

مزید برآں مقدمہ میں ایک مثال کی تفصیلات دی گئی ہیں جہاں ایک مینیجر نے جالون ہال کو ایک “جارحانہ کالی بہری عورت” کہا۔

جالون ہال نے کہا کہ گوگل مجھے استعمال کر رہا ہے تاکہ وہ ڈیف کمیونٹی اور مجموعی طور پر معذور افراد کے لیے اپنی نام نہاد کارگردگی کو اجاگر کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024