Sunday, June 29, 2025, 1:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغرب بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں ناکام ہے، سویڈن میں پولیس نے من مانی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔

پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔

banner

سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔

دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024