Thursday, November 21, 2024, 2:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میرے تیسرے دور اقتدار میں بھارت دنیا میں تاریخ رقم کرےگا: مودی

میرے تیسرے دور اقتدار میں بھارت دنیا میں تاریخ رقم کرےگا: مودی

انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر بی جے پی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنوں کا جشن

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہے کہ آج بڑا دن ہے، حکمران اتحاد این ڈی اے آج تیسری بار سرکار بنانے جارہا ہے۔

بھارتی انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر بی جے پی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی عوام نے این ڈی اے پر پورا بھروسا کیا ہے، آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہے، یہ 140 کروڑ بھارتیوں کی جیت ہے۔

نریندر مودی نے بھارتی الیکشن کیمشن اور الیکشن کا کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی گرمی میں سب لوگوں نے بہترین کام کیا۔

banner

مودی نے کہا کہ ہم نے دنیا کو جمہوریت کی طاقت دکھائی ہے، 1962 کے بعد پہلی بار کوئی حکومت دو مدتیں پوری کر کے تیسری بار اقتدار میں آرہی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں میں بھی حکمران اتحاد نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، سکّم، اڑیسہ اور آندھراپردیش میں اپوزیشن کانگریس کا صفایا ہوگیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کے 70 برس بعد 12 کروڑ لوگوں کو پانی ملا، 4 کروڑ لوگوں کو پکے گھر ملے، ہم نے بھارت کے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 80 کروڑ ضرورت مندوں کو مفت راشن کی سہولت ملی، چار کروڑ غریبوں کو نئے گھر ملے،کروڑوں غریبوں کو 5 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولت ملی۔

نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے عوام نے مجھے نیا اعتماد دیا ہے، بھارتی عوام 10 گھنٹے کام کریں گے، مودی 18 گھنٹے کام کرےگا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے، میرے تیسرے دور اقتدار میں بھارت دنیا میں تاریخ رقم کرےگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024