109
اے سی میلان کے گول کیپر مائیک میگنن نے نسل پرستانہ نعروں کی وجہ سے یوڈینیس میں سیری اے میچ کے دوران احتجاجاً گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
میگنن نے فیلڈ چھوڑنے سے پہلے ریفری کو شائقین کی جانب سے کسے گئے نسل پرستانہ جملوں سے متعلق آگاہ کیا۔
میلان کے گول کیپر مائیک میگنن نے ان واقعات کو بیان کرتے کہا کہ پہلے ہاف میں اس نے بندروں کی آوازیں سنی تھیں۔
دوسری بار جب میں گیند لینے گیا تو میں نے اسے دوبارہ سنا۔ میں نے فورتھ آفیشل اور اپنے بینچ کو بتایا ۔ ہم اس طرح فٹ بال نہیں کھیل سکتے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔
