7
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردیں گے۔
نو منتخب امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ انہیں امریکہ میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہو گا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی مدت کے دوران اگلے 4 سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ’ایسا کرنا پڑے گا‘۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امریکی آئین میں درج پیدائشی شہریت کو ختم کر دیں گے، اگر ہم انتظامی کارروائی کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں تو اس پر جلد عمل کریں گے۔
امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین وطن یا وہ غیر ملکی جو تعلیم کی غرض سے امریکہ آتے ہیں اور پھر ان کے بچوں کی پیدائش امریکہ میں ہوتی ہے تو انہیں از خود امریکی شہریت مل جاتی ہے۔