Saturday, April 19, 2025, 9:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں سویڈن کی ویزا سروس بند، لوگ لاکھوں روپے خرچ کرنے پر مجبور

پاکستان میں سویڈن کی ویزا سروس بند، لوگ لاکھوں روپے خرچ کرنے پر مجبور

سویڈن میں تعلیم حاصل کرنے اور فیملی ویزے کے لیے ادیس ابابا میں سویڈش سفارت خانے میں ویزہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کی جانب سے ویزا سیکشن کو بند کیے ہوئے ایک برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

پاکستان سے سویڈن جانے کے خواہش مند افراد اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اپریل 2023 میں ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر سفارت خانے نے ایک سرکلر جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد میں سفارت خانہ تو کھلا رہے گا لیکن باہر سے آنے والوں کا داخلہ بند ہو گا، اس لیے سفارت خانے کا قونصلر سیکشن یا ویزہ دفتر بھی کام نہیں کرے گا۔

اس سرکلر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ویزہ خدمات کب بحال ہوں گی اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

banner

اس کے تقریباً دو ماہ بعد ایک اور سرکلر جاری کیا گیا جس میں پاکستان سے شینجن ویزہ کے خواہش مند افراد اور طلبہ کو ویزے کے حصول کے لیے دنیا کے مختلف ممالک جن میں ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور دیگر شامل تھے، وہاں جا کر گلوبل ویزہ سروسز کے دفاتر کے ذریعے اپلائی کرنے کی تجویز دی گئی۔

اسی طرح سویڈن میں تعلیم حاصل کرنے اور فیملی ویزے کے لیے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں سویڈش سفارت خانے میں ویزہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سفارت خانے کا ویزہ سیکشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستان سے سویڈن جانے والے سینکڑوں خاندانوں اور طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ ویزا دفتر کھلنے کے منتظر ہیں، جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو کئی لاکھ روپے اضافی خرچہ کر کے دیگر ممالک سے جا کر ویزے لگوا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024