103
بھارتی شہر پونے سے اڑان بھرنے والی آکاسا ائیرلائن پرواز میں بم کی اطلاع پر دہلی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں 185 افراد سوار تھے۔مسافر کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اس کے بیگ میں بم ہے۔
مسافر طیارے نے پونے سے 40 منٹ قبل اڑان بھری تھی،مسافر کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد بم اسکواڈ ٹیم نے فلائٹ میں مسافر کے سامان کی تلاشی کے بعد بیان میں کہا کہ وہاں کسی قسم کی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
جس مسافر نے اپنے بیگ میں بم کی اطلاع دی اس نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر اُسے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کلیئرنس ملنے کے بعد فلائٹ صبح 6 بجے کے قریب ممبئی ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
