Thursday, November 21, 2024, 1:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیڈن کو ٹی وی مناظرے کا چیلنج

ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیڈن کو ٹی وی مناظرے کا چیلنج

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر سے کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ٹی وی مناظرے کے لیے تیار ہوں

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اپنے حریف صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی جانب سے صدارتی مہم سے دستبرداری کے چند گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر سے کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ٹی وی مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ہمارے ملک کے لیے یہ بہتر ہو گا کہ میں اور جو بائیڈن ان معاملات پر مناظرہ کریں جو امریکا اور یہاں کے عوام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پرائمری کے انتخابات کے لیے مناظرے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ جنرل الیکشن کے امیدواروں کے درمیان مناظرے کے سخت ناقد رہے ہیں تاہم اب انہوں نے بائیڈن کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔

banner

دوسری جانب جو بائیڈن کی کیمپین کے ترجمان مائیکل ٹیلر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا چیلنج ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پیاس اور ان کے لیے مشکلات کا باعث بننے والے کیسز میں اپیل کو توسیع دینا ہے۔

یاد رہے کہ 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ 81 سالہ جو بائیڈن ان سے مناظرے کے لیے عمر رسیدہ اور قابل رحم ہیں جبکہ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بوڑھا قرار دیا۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن دو مرتبہ مناظرے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024