104
متحدہ عرب امارات نے مصر سے ایک پورا ساحلی شہر 35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ اس شہر کا نام راس الحکمہ ہے۔
مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔
شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔
راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، ایک صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ، سیاحوں کے لیے کشتی رانی کا خصوصی علاقہ اور ایک انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہے۔
راس الحکمہ عالمی شہرت یافتہ مصری شہر اسکندریہ کے مغرب میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
