امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں نئے فوجی ہتھیار منتقل کیے ہیں
امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کردیئے ہیں۔
ان نئی فوجی صلاحیتوں میں بیلسٹک میزائل ڈیفنس، لڑاکا طیارے، B-52 بمبار اور دیگر قسم کے فوجی طیارے شامل ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا ہےکہ اگر ایران، اس کے شراکت دار یا اس سے منسلک گروپ اس لمحے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی افراد یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کریں گے تو امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
مشرق وسطیٰ اور آس پاس کے ممالک کے لیے ملٹری کمان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مینوٹ ایئر بیس پر 5ویں بم ونگ سے B-52 اسٹریٹوفورٹریس اسٹریٹجک بمبار امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔