Sunday, December 22, 2024, 10:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں فائر بندی کا معاہدہ نافذ العمل

لبنان میں فائر بندی کا معاہدہ نافذ العمل

امریکی صدر جو بائیڈن کا جنگ بندی کا خیر مقدم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ آج بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے سے عمل میں آ گیا۔

امریکی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی۔

معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو اور اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ اس جنگ بندی کی مدت 60 روز ہے جس کا مقصد “مستقل جنگ بندی” کو یقینی بنانا ہے۔

banner

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے خطاب میں واضح کیا کہ “آئندہ ساٹھ روز تک لبنانی فوج اور حکومتی سیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی اور یہ دونوں ایک بار پھر اپنی اراضی کا کنٹرول حاصل کریں گی”۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس معاہدے کے تحت جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس کے مقابل اسرائیل آئندہ ساٹھ روز میں اپنی بقیہ فوج کو بتدریج واپس بلا لے گا۔

یہ جنگ بندی اسرائیل اور حزب اللہ کے بیچ ایک سال تک سرحد پار فوجی مقابلے اور دو ماہ کی کھلی جنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق سیکورٹی کابینہ نے اس معاہدے کی منظوری دی۔ اس حوالے سے دس وزراء نے اس کے حق میں جب کہ ایک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024